وزیراعظم کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کل 12جون کومتحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی یو اے ای جائے گا، وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔

وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ، صحافیوں کا واک آئوٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کی اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے دو طرفہ ملاقات ہوگی، وزیراعظم کا دورہ پاک یو اے ای گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔


متعلقہ خبریں