سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویزہے،اس فیصلے کا اطلاق غیرفعال طریقے سےحاصل کردہ آمدنی پر ہو گا،یہ ٹیکس قومی بچت اسکیموں پر لاگو نہیں ہو گا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل،جنوبی افریقا نے پلینگ الیون کا اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن کاروبار کرنے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ای کامرس کا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر اشیا پر ٹیکس لگے گا۔

ڈیجیٹل طور پر منگوائی جانے والی اشیا اور خدمات پر ٹیکس لگے گا،ای کامرس پر کاروبار کرنے والوں کو ماہانہ ٹرانزکشنز ڈیٹااور ٹیکس رپورٹ دینا ہو گی۔

عید الاضحیٰ کے 3دنوں میں 6 لاکھ 52 ہزار سے زائد سیاح آئے ،محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا

قرض کی بنیاد پر حاصل آمدنی پر 25 فیصد ٹیکس کی تجویزہے،شیئرز کے منافع پر ٹیکس کی شرح میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔

70سال سے کم عمر کے زیادہ پنشن لینے والے افراد پر ٹیکس کی تجویز ہے،سالانہ ایک کروڑ سے زائد وصولی پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،کم اور درمیانی پنشن وصول کرنے والوں پر ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں