عید کے دنوں میں ملک بھر میں گرمی لہر برقرار رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل


محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جون سے 12 جون تک ملک میں گرمی کی شدت زیادہ رہے گی، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

اس کے علاوہ سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، 7 جون کو ہوا کا زیادہ دباؤ ملک پر اثر انداز ہو گا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ گرمی کی شدت سے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے، عوام کو غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی سے بچنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں