یوئیفا نیشنز لیگ: اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس کو شکست دیدی

فرانس کو شکست

یوئیفا نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں اسپین نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فرانس کو 4-5 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا اور دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اسپین نے بہتر پاسنگ، کنٹرول اور فائنل لمحات میں گول کر کے برتری حاصل کی۔

ازبکستان پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر گیا

فرانس کی جانب سے آخری لمحات میں بھرپورکوششیں کی گئیں مگردفاعی غلطیوں کے باعث انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسپین کے اسٹرائیکرنے دو شاندار گول کیے جبکہ گول کیپرکی کارکردگی بھی قابلِ تعریف رہی۔

اسپین کی ٹیم اب یوئیفا نیشنزلیگ کے فائنل میں ایک نئے حریف کے ساتھ ٹکرائے گی، شائقین فٹبال ایک اور دلچسپ مقابلے کے منتظر ہیں۔


متعلقہ خبریں