ازبکستان نے اپنی فٹبال تاریخ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جب اس نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ازبکستان کی شمولیت کا اعلان گزشتہ رات ایشیائی کوالیفائنگ مرحلے کے اختتام پر کیا گیا، جہاں ازبک ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے لیے جگہ بنا لی۔
بطور کوچ کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس لینا اولین فرض ہے، مائیک ہیسن
ازبکستان فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنانے والا 81 واں ملک بن گیا ہے، شائقین فٹبال اور کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور دارالحکومت تاشقند سمیت ملک بھر میں جشن کا سماں ہے،ازبک کوچ اور کھلاڑیوں نے اس کامیابی کو قومی اتحاد اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی جانب سے بھی ازبک ٹیم کو مبارک باد دی گئی ہے ماہرین کا ماننا ہے کہ ازبکستان کی یہ شمولیت خطے میں فٹبال کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرے گی۔