ایرانی اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو امریکا سے مذاکرات روک دیں گے۔
باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی حقوق اور عوامی مفادات کے تحفظ کے بغیر امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔
علاوہ ازیں ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ لبنان اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں مزاحمتی محور کو ردعمل پر مجبور کر دیں گی۔
اگلے ہفتے کے دوران ایران کیساتھ معاہدہ ہو جائے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
ادھر ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔
ابراہیم عزیزی نے صیہونی حکومت اور امریکی افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھوکھلی دھمکی نہیں ہے، ایران فوجی جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
