پاکستانی نوجوان باؤلر عرفات منہاس ڈیبیو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ ڈیبیو میچ میں ٹیم کو جیت دلانے کی خوشی ہے،گرمی کافی تھی اور پچ خشک ہونے کی وجہ سے اسپنرز کو مدد ملی۔
انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز اسپنرز کے لیے سازگار تھیں اسی وجہ سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا، عرفات منہاس نے کہا کہ ڈیبیو پر دباؤ ضرور ہوتا ہے لیکن مجھے بالکل بھی پریشر محسوس نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے بہت سپورٹ کیا، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہو یا انڈر19 میں ہر سطح پر اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے کوشاں رہا ہوں۔
جنوبی افریقا کے جیک کیلس 21 ویں صدی کے عظیم ترین کرکٹر قرار
عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ میں کسی کا متبادل نہیں بننا چاہتا، اپنی الگ شناخت بنانا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کا مستقل رکن بننے کا خواہش مند ہوں۔
