شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے رحیم آباد میں گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے 7 بچے دب گئے جن میں سے 6 چل بسے جبکہ ایک بچی زندہ نکال لی گئی۔
جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
چلاس، تانگیر لرک میں مکان گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔
