کراچی کا نوجوان نگلیریا سے جاں بحق

Naegleria

کراچی: شہر قائد کا 23 سالہ نوجوان نگلیریا سے جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق نگلیریا سے جاں بحق ہونے والا نوجوان اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ جو بیماری کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کو 28 مئی کو نگلیریا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں تھیں۔ اور 30 مئی کو مریض کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

یکم جون کو مریض میں نگلیریا فولیری کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی شامل کردیا گیا

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں رواں سال نگلیریا سے یہ دوسری ہلاکت ہے۔ اور دونوں افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں