عید الاضحیٰ :سٹیٹ بینک 6 سے 9 جون تک بند رہے گا

State Bank

بینک دولت پاکستان عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون سے 9 جون تک بند رہے گا۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون تا 9جون 2025ء (بروز جمعہ تا پیر) عام تعطیلات کے سبب سٹیٹ بینک بند رہے گا۔

حکومت کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

واضح رہے گزشتہ روز(پیر)وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کااعلان کیا گیا تھا۔

جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق عیدالاضحیٰ پر6سے 9جون تک4 تعطیلات ہوں گی،ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک چھٹیاں ہونگی۔

میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، یوسف حسن

وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد عید الاضحی ٰکی تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔واضح رہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں