سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ایک ہزار روپےکااضافہ


کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ایک ہزارروپےکااضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار100 روپے ہو گئی۔

عمران خان نے خودکوپارٹی کا پیٹرن انچیف مقرر کردیا

اسی طرح 10گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ3 ہزار583روپے کاہو گیا ہے، یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں