وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانا ہے،عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔
ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد لغاری اور نعیم اختر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران فلاحی منصوبوں،عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بنگلا دیشی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی
ارکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خود مختاری ترجیحات میں سرفہرست ہے،ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
ایم پی اے نعیم اختر نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا،مریم نواز نے نعیم اختر کی درخواست پر وہاڑی گرلز کالج میں کلاسیں شروع کرانے کا حکم بھی دیا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو تعطیلات کے بعد وہاڑی گرلز کالج میں کلاسز شروع کرانے کی ہدایت کی ،وزیراعلیٰ نے ایم پی اے محمد احمد لغاری کی درخواست پر کوٹ ادو میں واٹر اسکیم پراجیکٹ لا نے کے احکامات بھی دئیے۔
سوئی ناردرن نے نادہندہ صارفین کو یاددہانی نوٹسز جاری کردئیے
اس موقع پر دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے قلیل عرصے میں شفاف گورننس اور انقلابی اقدامات سے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
