پنجاب میں آندھی و طوفان کے باعث 8 افراد جاں بحق، 45 زخمی

rain

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب بھر میں طوفان کے باعث نقصانات کے بارے میں ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں آندھی اور طوفان کے باعث 8 شہری جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے۔ جہلم میں 3، راولپنڈی، شیخوپورہ، ننکانہ، سیالکوٹ اور میاںوالی میں ایک، ایک شہری جاں بحق ہوا۔

صوبے بھر میں زیادہ تر اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں۔ طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعلیٰ پنجاب کا طوفان و بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

لاہور میں بھی درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصانات کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

ڈی جی پی ٹی ایم اے نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں