بھارت آج بھی پاکستان سے 1947 جیسی نفرت رکھتا ہے، عبدالعلیم خان

علیم خان

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا ہےکہ بھارت میں آج بھی پاکستان کیخلاف 1947 جیسی نفرت ہے۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمارے پاس ایک مکار ہمسایہ ملک موجود ہے، بھارت نے رات کی تاریکی میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، سب سے پہلے ہمارے معصوم بچوں کی شہادت ہوئی۔

پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ، عمران خان حکومت سے مذاکرات نہیں چاہتے ، رانا ثناءاللہ

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جواب کو پوری دنیا نے دیکھا، ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں جزباتی نہیں ہو سکتے، افواج پاکستان نے ذمہ داری کا احساس کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کا وہ حال کیا کہ وہ دنیا سے معافی مانگتے پھر رہے تھے،بھارت نے امریکا کی منتیں کیں کہ ہمیں بچا لو، بھارت کواپنے پیسے پربہت گھمنڈ تھا۔

مودی پوری دنیا میں فون کرکرکے کہہ رہا تھا ہمیں بچاؤ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں