انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
اے ٹی سی اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے شہریار آفریدی کی 2 مقدمات میں 24 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر دلائل طلب کر لئے ، واضح رہے شہریار آفریدی نے 2 مقدمات میں عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
دوسری جانب سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبراحتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر 5، 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کل وکلاء صفائی کو جرح کرنے کی ہدایت کر دی۔