رافیل طیارے گرنے پر مودی سرکار دباؤ میں، ڈیل کا تنازع پھر منظر عام پر

ڈیل کا تنازع

نئی دہلی: پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ میں بھارت کے رافیل طیارے گرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی متنازع رافیل ڈیل ایک بار پھر سیاسی بحث کا مرکز بن گئی ہے۔

تنازع کی بنیادی وجہ ڈاسو ایوی ایشن کو بقیہ رقم کی عدم ادائیگی بتائی جا رہی ہے جس سے بھارت اور فرانس کے درمیان دفاعی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

2016 میں بھارت نے فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جس کی مالیت 7.4 ارب ڈالر تھی۔ معاہدے کے تحت فرانسیسی کمپنی کو حاصل شدہ رقم کا ایک حصہ بھارت کے دفاعی شعبے میں لگایا جانا تھا۔

بھارتی حکومت نے ایک طیارے کی قیمت تقریباً 900 کروڑ روپے بتائی، لیکن فرانسیسی میڈیا میں شائع ہونے والی دستاویزات کے مطابق اصل قیمت کہیں کم تھی۔

جس سے بدعنوانی اور اقرباء پروری کے الزامات کو تقویت ملی ہے، اپوزیشن نے ایک بار پھر مودی حکومت سے اس سودے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں