معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں علالت کے باعث ممبئی میں انتقال کر گئیں۔
سمن کلیان پور 1960ء اور 1970ء کی دہائی میں اپنی سریلی آواز کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔
ان کے مشہور گیتوں میں ’نہ نہ کرتے پیار تمہیں سے کر بیٹھے، ’تم نے پکارا اور ہم چلے آئے‘ اور ’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ شامل ہیں۔
معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
انہوں نے ہندی، مراٹھی، آسامی، کنڑ، بنگالی اور اوڑیا سمیت کئی زبانوں میں گلوکاری کے جوہر دکھائے ، جبکہ بھجن، غزل اور ٹھمری بھی پیش کیں۔
سمن کلیان پور کی قریبی دوست اور سوانح نگار منگلا کے مطابق وہ گزشتہ چند روز سے اپنے ہی گیت سنتی رہیں۔
ان کے انتقال سے بھارتی موسیقی کی ایک سنہری آواز خاموش ہو گئی اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
