کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایس ایس پی عرفان سموں کے گھر ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں چار مسلح ملزمان اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
لاہور میں اسکوٹی سوارلڑکی سے ڈکیتی؛ مریم نواز نے ایکشن لے لیا
پولیس کے مطابق واردات گزشتہ شب 11 سے 12 بجے کے درمیان ساحل تھانے کی حدود میں ہوئی۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت ایس ایس پی عرفان سموں گھر پر موجود نہیں تھے۔ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایا کہ جس گھر میں واردات ہوئی وہاں ان کے بھائی اور بھتیجے رہائش پذیر ہیں۔
لاہور میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو گھر سے 19 کروڑ مالیت کا سامان لوٹ گئے
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کے حوالے سے اہم شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرنے کی امید ہے۔
واقعے کا مقدمہ ایس ایس پی عرفان سموں کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
