ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے بجٹ منظوری کے لیے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پوری پارٹی کامران ٹیسوری کے ساتھ ہے ، گورنر ہاؤس سے شہر کے مسائل اجاگر کرنے اور انہیں حل کرنے والی ایک مضبوط شخصیت کو ہٹایا گیا، اس لیے بجٹ کے موقع پر ایم کیو ایم کوئی لحاظ نہیں رکھے گی۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے تمام اراکین اسمبلی متفق ہیں کہ فی الحال اگر 28 ویں ترمیم نہیں لائی جا رہی تو کم سے کم بجٹ میں کامران ٹیسوری کی بحالی کو ریڈ لائن بنایا جائے۔
ایم کیو ایم کے وزراء اور اراکین اسمبلی کی سکیورٹی واپس لے لی گئی
فاروق ستار نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ دل بڑا کریں ، ن لیگ کی جانب سے چھوٹی سی قربانی، حق پرستوں ہی نہیں سندھ کے تمام طبقات کو حوصلہ دینے کا سبب بنے گی۔ ورنہ بجٹ منظوری کو کامران ٹیسوری کی بحالی سے نتھی کیا جائے گا۔
