الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کو دورہ گلگت بلتستان کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کو گلگت بلتستان کے 2 جون کے مجوزہ دورے کے لیے باضابطہ این او سی جاری کردیا گیا۔
گلگت بلتستان انتخابات:ایم کیو ایم امیدوار لیگی امیدوار کے حق میں دستبردار
نواز شریف کو انتخابی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے گلگت بلتستان آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
این او سی کے مطابق اجازت الیکشن ایکٹ 2017، متعلقہ انتخابی قوانین اور ضابطۂ اخلاق برائے عام انتخابات 2026 کی مکمل پابندی سے مشروط ہو گی۔
