راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلین ٹیم کے اوپنر الیکس کیری اور میتھیو شارٹ میدان میں اترے۔ الیکس کیری 19 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اور یوں آسٹریلیا کی پہلے وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔
اس کے بعد جوش انگلس بھی زیادہ دیر پاکستانی شاہینوں کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور 13 رنز بنا کر ڈیبو کرنے والے کھلاڑی عرفات منہاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ مارنس لیبوشین بغیر کوئی رن بنائے عرفات منہاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ 62 کے مجموعی اسکور پر یکے بعد دیگرے مہمان ٹیم کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد آنے والے کھلاڑی کیمرون گرین بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ وہ بھی عرفات منہاس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 68 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 123 کے مجموعی اسکور پر گری، اوپنر آنے والے کھلاڑی میتھیو شارٹ 55 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر عرفات منہاس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اولیور پیک مجموعی اسکور میں صرف 7 رنز کا اضافہ کر سکے۔ اور وہ 145 کے مجموعی اسکور پر سلمان آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کر رہے ہیں۔ 11 رکنی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابر اعظم، غازی غوری، سلمان علی آغا، عبد الصمد، شاداب خان، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں، نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس ڈیبیو کر رہے ہیں۔
Pakistan playing XI for the first ODI vs Australia 🇵🇰✨
Arafat Minhas is making his ODI debut today 🏏
➡️ Download #PCBLIVE app now 📲
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS |… pic.twitter.com/XvS4AemSOj— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 30, 2026
یہ پاکستان ٹیم کا 1000واں ون ڈے میچ ہے۔ پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔
