پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی سی بی نے کہا کہ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ بھی نیا رکھا جائے گا، پی سی بی نے اہل اور تجربہ کار امیدواروں سے 6 جون 2025 تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
پی ایس ایل 10میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منایا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ میں محمد یوسف پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ تھے جبکہ محمد مسرور نے فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیے تھے، اس موقع پر اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈرائیکس سائمن تھے۔
پاکستان کرکٹ بو رڈ کا کہنا ہے کہ کوچز کی تقرری کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانا ہے، نئے کوچز کی تلاش ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کے ذریعے کی جائے گی تاکہ قومی ٹیم کی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔