شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، اسپتال منتقل، زین قریشی کی دعا کی اپیل

شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

ان کے وکیل رانا مدثر  نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد دل میں تکلیف کے باعث جیل سے پی آئی سی منتقل کیا گیا۔

اے ایس پی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

جیل کے ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جیل انتظامیہ نے ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو آکسیجن کی کمی کا مسئلہ ہوا تھا، ان کا  سی سی یو تھری میں علاج جاری ہے۔

ان کے بیٹے زین قریشی نے کہا کہ آج صبح ان  کی طبیعت ناساز ہوئی، ڈاکٹرز نے چند دنوں تک شاہ محمود قریشی کو زیرِ نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، زین قریشی نے والد  کی صحت کی بہتری کے لیے عوام سے دعا کی اپیل کر دی۔


متعلقہ خبریں