وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،آج کا دن یوم تشکر ہے جو دنیا کی تاریخ میں کسی کسی کو ملتا ہے۔
پاکستان مونومنٹ شکر پڑیاں اسلام آباد میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج سے تقریبا 50سال پہلے دلخراش واقعہ پیش آیا تھا۔10مئی کو ایسی کامیابی ملی کہ دشمن دوبارہ پاکستان کی طرف رخ کرنے کا بھی نہیں سوچے گا۔
بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے، رائٹرز
بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بےگناہ پاکستانیوں کو شہید کیا،بھارتی حملےمیں مائیں ،بہنیں ،بزرگ اور جوان شہید ہوئے،ہم نے بھارت کے 6جہاز مار گرائے ہیں،بھارت جنوبی ایشیا میں اپنے آپ کو تھانے دار سمجھتا تھا۔
بھارت سمجھتا تھاکہ پاکستان اس کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا،پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کے رافیل ،مگ اور ڈرون گرائے،پاکستان کے شاہینوں نے ایسا ڈراؤنا خواب دکھایا کہ بھارت قیامت تک اس خواب سے نکل نہیں سکے گا۔
9اور10مئی کی درمیانی رات کو آرمی چیف نے مجھے فون کیا،آرمی چیف نے مجھے بتایا کہ بھارت نے پاکستان پر میزائل لانچ کئے ہیں،آرمی چیف کی آواز میں انتہائی اعتماد اورخودداری تھی،آرمی چیف نے کہا ہم دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کریں گے کہ عمر بھر یاد رکھےگا۔
پٹھا ن کوٹ،ادھم پر ہمارے شاہینوں اورالفتح میزائل نے حملے کئے،ہمارے شاہینوں کے حملے کے بعد دشمن کو سر چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فجر کے بعد میں سوئمنگ کرتا ہوں،صبح آرمی چیف کی کال آئی اور کہا کہ ہم نے دشمن کو بھرپور جواب دیا،آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں سیز فائر کرنے کی درخواست آرہی ہے،آپ کا کیاخیال ہے۔
میں نے کہا اس سے بڑھ کر اور کیا عزت ہوسکتی ہے کہ دشمن سیز فائر پر مجبور ہے،میں نے آرمی چیف کو کہا آپ بھارت کی سیز فائر کو قبول کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری
ہمارے دوست ممالک کااعتماد آسمانوں سے باتیں کرنے لگا ہے۔آج ہر جگہ یہ بات ہو رہی ہے کہ پاک افواج نے کس طریقے سے یہ کامیابی حاصل کی،بھارت دنیا کو دن رات باور کرارہا تھا کہ میری معیشت کھربوں ڈالر میں ہے،بھارت باورکرارہا تھا کہ اسلحے اور سازوسامان پر کئی سو ارب روپے خرچ کئے۔
بھارت کہہ رہا تھا کہ پاکستان کوئی حیثیت نہیں رکھتا،مجھے اس خطے کا بادشاہ تسلیم کرے،اللہ تعالیٰ کو کچھ اورمنظور تھا،ماؤں ، بہنوں اور بیٹوں کی دعائوں کو قبول کر کے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عظیم فتح دلائی۔
وزیراعظم کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ اب کوئی بڑی طاقت بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتی،پشاور سے لیکر کراچی تک پوری قوم یکجا اور مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے،آج وقت آگیا ہے کہ ہم اس سفر کاآغاز کردیں جس کیلئے پاکستان بنا تھا۔
ماضی میں جائے بغیر ہمیں آگے بڑھنا ہے،قومی یکجہتی اوروحدت کو اپنا سرمایہ بنا کر ہم چل پڑے تو ہم اپناجائز مقام حاصل کرلیں گے۔پاکستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے،مل کر وطن عزیز کو اقوام عالم میں بلند مقام دلانا ہے۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کی،کشیدہ صورتحال میں یکجہتی کے اظہار پر دوست ممالک کے شکرگزارہیں،کشیدگی میں کمی کیلئے صدرٹرمپ کے اہم کردار کا معترف ہوں۔
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2027میں شروع ہو گی،چیئرمین واپڈا کو بریفنگ
امن کیلئے امریکی صدر نےقائدانہ کردار ادا کیا،پاکستان خطےمیں امن واستحکام چاہتا ہے،پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں کارروائی کی،پرامن ہمسائیوں کی طرح ہمیں مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔
بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کاحل نکالاجا سکتا ہے،خطے کی خوشحالی کیلئے مسائل حل کرنا ہوں گے،خطے میں پائیدار امن کیلئےمسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
پاکستان نےدہشتگردی کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے90ہزارسے زائد شہری شہید ہوئے،پاکستان نے 152ارب ڈالر کامعاشی نقصان برداشت کیا۔
قبل ازیں یوم تشکرپر پاکستان مونومنٹ شکر پڑیاں اسلام آباد میں خصوصی تقریب ہوئی ،وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،خواجہ آصف،عطاتارڑ،سول وعسکری حکام،وفاقی کابینہ کے ارکان اورغیر ملکی سفارتکار بھی تقریب میں موجود تھے۔
محسن نقوی،اعظم نذیر تارڑ ،محمد اورنگزیب، احسن اقبال اور جام کمال بھی تقریب میں شریک ہوئے ،مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم شہبازشریف کو سلامی پیش کی۔
بھارتی فوج کی حمایت چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
یوم تشکر کی تقریب میں شہدا،غازیوں اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی،تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا۔
شاہینوں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے عزم اور ولولے کو سلام پیش کیا،ملی نغموں نے شرکا کا لہو گرمادیا،گلوکار ساحر علی بگا اورگلوکارہ شبنم مجید نے ملی نغموں سے سماں باندھ دیا۔گلوکارہ سائرہ نسیم نے ’’اے راہ حق کے شہیدو‘‘ ملی نغمہ پیش کیا۔