صدر ، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد

صدر آصف زرداری

صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر آپریشن معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کے ہمراہ شہید عثمان یوسف کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

معرکہ حق میں فتح پر یوم تشکر ، وفاق اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

وزیراعظم نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ دوسری جانب  صدر مملکت آصف زرداری  بھی عثمان یوسف شہید کے گھر  پہنچے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کرکے زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی ، دونوں رہنمائوں نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق میں بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔

 

 


متعلقہ خبریں