لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز 5 جون 2025 سے ہو گا جو 29 اگست 2025 تک جاری رہیں گی۔
خیبر پختونخوا،سرکاری نصاب کی مفت کتابیں اسکولوں سے غائب،مارکیٹ میں فروخت ہونے لگیں
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تعطیلات سے قبل بی ایس پروگرام کے فائنل سمسٹرکی کلاسزاورامتحانات مکمل کیے جائیں گے، متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں نمٹا لیں۔
یاد رہے کہ پنجاب میں شدید گرمی کی لہرکے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو موسم کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے، نوٹیفکیشن تمام متعلقہ شعبہ جات کوارسال کردیا گیا ہے۔