مودی کی ناقص پالیسی، بھارت کے ہر طبقے سے آوازیں اٹھنا شروع

Modi

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم مودی کی ناقص پالیسی پر بھارت کے ہر طبقے سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔

بھارتی فوج کے سابق افسران جنگ کے بجائے سفارت کاری کے حامی نکلے۔ بھارت کے سابق آرمی چیف بھی جنگ کے خلاف بول اٹھے۔

سابق بھارتی آرمی چیف منوج نروا نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی پر اٹھتے سوالات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ اور تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ سنجیدہ اور تلخ حقیقت ہے اور یہ کوئی رومانوی کہانی یا بالی ووڈ فلم نہیں ہے۔ بطور فوجی میری اولین ترجیح سفارتی کاری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: آج تک رافیل طیاروں کی اصل قیمت نہیں بتائی گئی، سنجے نروپم

منوج نروا نے کہا کہ جنگی اثرات صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہتے۔ اور جنگ کی حمایت کرنے والوں کو متاثرہ خاندانوں کی حالت زار پر نظر رکھنی چاہیے۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ سابق بھارتی آرمی چیف کا بیان اس بات کی غمازی ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ جبکہ جنگ سے جڑے جذباتی اور انسانی پہلوؤں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں