بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔
پٹرول اور ڈیزل پر لیوی مزید 10روپے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی
پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا ہے۔
پیٹرول کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 252.63 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 256.64 روپے فی لٹر ہے۔