جنگ بندی کا خیرمقدم، اسحاق ڈار کو مصری وزیر خارجہ کا ٹیلی فون

ٹیلی فون رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فون کیا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال، جنگ بندی اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹرعبدالعاطی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور اسے جنوبی ایشیا میں امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

وزیراعظم کا آج ملک بھرمیں یوم تشکر منانے کا اعلان

اس موقع پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مصرکیساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اورمختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی روابط کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے جاری رکھنے پراتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں