لندن/ اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے احتساب عدالت کی جانب سے ملنے والی دس دن کی مہلت ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان لوٹنے کا عندیہ دیا ہے۔
لندن میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ برطانوی ادارے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ غیرقانونی کام نہیں ہوا، برطانیہ کوہمارےفیصلے پرتحقیق کرنی چاہیے۔
یہ بھی دیکھیھں: ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کو 10 مریم نواز کو7 برس قید، بھاری جرمانہ
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس (لندن فلیٹ) کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نےنواز شریف کو مجموعی طور پر 11 برس قید 80 ملین پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو آٹھ برس قید 20 ملین پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سنائی تھی۔
دوسری جانب قومی احتساب بیورو(نیب) نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے بعد حکمت عملی بھی طے کر لی ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو اگر احتساب کورٹ کی سنائی گئی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنی ہے تو انہیں جلد وطن واپس پہنچنا ہو گا۔