بھارت نے شکست تسلیم کر لی، ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا دیا

بھارت کی شکست تسلیم

لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس سیکٹر میں بھارتی فوج نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا، جو بین الاقوامی سطح پر ہتھیار ڈالنے یا جنگ بندی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سفید پرچم لہرانا پاک فوج کی بھرپوراورمؤثر جوابی کارروائی کا نتیجہ ہے، جس نے دشمن کو سخت نقصان پہنچایا۔

بھارت کے 6 مقامات پر میزائل حملے، پاکستان کی جوابی کارروائی، 5 طیارے مار گرائے، بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

چورا کمپلیکس پرجاری جھڑپوں میں بھارتی فورسز کو نہ صرف جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ جنگی مورال بھی شدید متاثر ہوا۔

بھارتی فوج کے اس عمل کو عسکری ماہرین شکست کا واضح اعتراف قرار دے رہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج الرٹ ہے اور دشمن کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔


متعلقہ خبریں