کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے، جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت اور شمالی امریکہ کے تجارتی معاہدے (USMCA) پر تبادلہ خیال ہوا۔
چین نے بھارت سے درآمد ہونے والی کیڑے مار ادویات پر ٹیرف عائد کر دیا
مارک کارنی نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “کینیڈا برائے فروخت نہیں” اور کینیڈا اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان ہونے والے معاہدے کی چند شقوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے تاکہ سب کے مفادات کا تحفظ ہو۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کے دوران کہا کہ “کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اب کینیڈا کے ساتھ زیادہ تجارتی سرگرمیوں میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ “ہمیں کینیڈا کی لکڑی اور دھاتیں نہیں چاہئیں۔