خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں 5 خوارجی ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2خوارجی گرفتار بھی کیے۔
باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرسکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارجی مارے گئے، باجوڑ میں آپریشن کے دوران انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں بھی ایک اور خفیہ آپریشن کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
مہمند میں سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کر دیا،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کو اس ناسور سے مکمل نجات دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔