چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گجرات کےقصائی مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، اگر پانی بند ہوا تو پھر اُنکا خون بہے گا۔
میر پور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مودی نے سندھو دریا پر ڈاکا مارا ہے ،وزیر خارجہ کی صورت میں بھی سندھوکا دفاع کیا ،بھارت نے کہا سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتے، ہم ان کا فیصلہ نہیں مانتے۔
لاہورقلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بغیر نتیجہ ختم کردیا گیا
پاکستان ایک پر امن ملک ہے، جنگ نہیں چاہتے، سندھوصرف ایک دریا نہیں ہماری ثقافت اور تاریخ ہے، جو ہمارے سندھو پر حملہ کرے وہ جنگ کی تیاری کرے،پہلگام میں دہشت گردی بہانہ ہے، ہمارا سندھو نشانہ ہے۔
وہ جانتے ہیں دونوں کی تاریخ سندھ سے جڑی ہوئی ہے،دنیا میں مودی کو بے نقاب کریں گے کہ یہ جمہوری پسند نہیں انتہا پسند ہے،ہم میں اتنی ہمت ہے کہ ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے،ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہم جنگ کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوش و جذبے او رمحبت سے استقبال کرنے پر شکر گزار ہیں،الیکشن مہم کے دوران کافی سازشیں چل رہی تھیں،کچھ لوگ چاہ رہے تھے پیپلز پارٹی کے نمائندے کو دھاندلی سے شکست دلوائیں۔
میر پور خاص کے عوام وفاداری کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ،آپ نے تمام سازشوں کو ختم کر کے ثابت کر دیا کہ ووٹ صرف تیر کا،ہم نے مل کے جدوجہد کی تو ہم نے آمروں کو شکست دی،جیالوں نے ساتھ دیا تو ہم نے جمہوریت کو بحال کیا۔
قائد عوام نے مزدوروں کو حقوق دلوائے تھے ،مزدوروں کو حق دلوانے والے ذوالفقار علی بھٹو کو بھی سلام پیش کرتے ہیں،آپ کے حقوق کا تحفظ پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے۔
پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،صدر،وزیر اعظم
اسلام آباد نے فیصلہ کیا کینالز نکالیں گے تو صوبے کے سیاسی یتیم جشن منا رہے تھے،سیاسی یتیم سمجھ رہے تھے کہ ان کی طرح ہم آپ کے حقوق پر سودا کرلیں گے۔
ہم نہ کسی کے سامنے جھکتے ہیں نہ پیچھے ہٹتے ہیں،ہم اپنے اصولوں پر لڑتے آئے ہیں اورلڑتے رہیں گے ، دھاندلی کی وجہ سے ہمیں اکثریت حاصل نہیں ہے ،آپ کی وجہ سے اتنی اکثریت ہے کہ کسی کاراستہ روک سکتا ہوں۔
ایکنک نے فیصلہ کیا نئی نہریں بنیں گی، ارسا نے جعلی نوٹیفکیشن جاری کیا ،کینالز بنانے کا فیصلہ حکومت بننے سے پہلے لیا گیا تھا،پیپلزپارٹی اور صدر زرداری نے بول دیا ہم کینال نہیں بننے دیں گے۔
صدر زرداری سے اپیل کی تھی نہروں کا منصوبہ عوام کیلئے قبول نہیں،صدر زرداری نے وعدہ کیا تھا آپ کا پانی کسی کے پاس نہیں جانے دوں گا، سیاسی یتیموں نے پھر بھی صدر زرداری کیخلاف آواز اٹھائی۔
سیاسی یتیموں میں اتنی ہمت نہیں کہ کینالز بنانے والوں کیخلاف بات کریں،صدر زرداری نے ایسی ٹیم دی ہے جو مسائل کا سیاسی حل نکالتے ہیں ،ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہر جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔
زور زبردستی سے کوئی صوبہ کینالز کے منصوبے پر قدم نہیں اٹھا سکے گا ،ہمارا مشن سندھوکو بچانا تھا،نہروں کے معاملے پر ہم نے مل کر سندھو کو بچایا ہے،پر امن طریقے سے اپنے مؤقف پر قائل کرنا سیاست ہوتی ہے۔
بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت نہیں کریگا،جلیل عباس جیلانی
بغیر اتفاق رائے کے کوئی نئی نہریں نہیں بن سکتی،سندھو صرف دریا نہیں ہماری تاریخ اور ثقافت کا حصہ ہے،سندھو کو بچانے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ زرعی شعبے کا دفاع کیا۔
زرعی شعبہ آج بھی انتہائی مشکل میں ہے، مل کر زرعی شعبے میں ترقی دلوانے کیلئے نیا منصوبہ تیار کر رہے ہیں،جدید ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن وہ مہنگی ہے جو چھوٹا کسان نہیں خرید سکتا۔
ہزاروں سال کا نظام استعمال کر رہے ہیں، ماڈرن ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے،ہم چھوٹے کسانوں کی مدد کریں گے،انہیں اکٹھا کر کے بڑا اتحاد بنائیں گے،وزیراعلیٰ کو آپ کے پاس بھیجوں گا، چھوٹے کسانوں کا اتحاد بنائیں گے۔
حکومت کی مدد سے چھوٹے کسان کام کریں گے،بھارت کے زرعی نظام کا مقابلہ کرنا ہے،چین میں جدید نظام ہے ، پاکستان کا مضبوط زرعی نظام بنائیں گے، ہم کارپوریٹ فارمنگ نہیں پبلک پرائیویٹ فارمنگ کریں گے۔
کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
ہم تھرپارکر میں زرعی انقلاب ایسے ہی لائے ہیں، آپ کو روزگار دلوانا، کسان کو خوشحال دیکھنا میری ذمہ داری ہے،جب آپ نے کچھ حاصل نہیں کرنا تو پھر ہر چیز کو متنازعہ کیوں بنانا چاہتے ہیں، اگلا جلسہ نواب شاہ میں 9 تاریخ کو کریں گے۔