بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کے مورچے تباہ


بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج نے بھرپور جواب دے کر دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

سکیورٹی ذرائع  کے مطابق بھارت نے  29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب ایل او سی کے کیانی اور منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ، مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرنیوالے بھارتی رافیل طیارے فرار

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی فوج نے  چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا، بھارت کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی غماز ہے۔ پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔


متعلقہ خبریں