نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے رابطہ


نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے رابطہ کیا اور انہیں موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے موجودہ علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی،بھارتی الزامات ،یکطرفہ اقدامات بشمول سندھ طاس معاہدے پر بات کی گئی۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن،پاکستان کی نامور شخصیات نے بھی سوالات اٹھا دیئے

اسحاق ڈار نے امن واستحکام ،قومی مفادات کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کااعادہ کیا،ڈیوڈ لیمی نے بات چیت ،مسائل حل کر کے کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان کی تیاری سے آگاہ کیا،دونوں رہنماؤں میں بدلتی صورتحال کے حوالے سے فعال رابطہ برقراررکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں