غزہ میں اسرائیلی فوج اور یمن میں امریکی فوج کےحملوں میں مزید 41 شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
فلسطینی سول ڈیفنس، ہلال احمر کے مطابق 14 امدادی کارکنوں،اقوام متحدہ ملازم کی موت پراسرائیلی تحقیقات مسترد کردی ہیں۔
سول ڈیفنس ہلال احمر نے بتایا کہ امدادی کارکنوں کی موت کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، غزہ میں اسرائیلی محاصرہ کو 50 دن ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بے گھر فلسطینیوں کے لیے خیمے ختم ہو گئے اور مارچ سے اب تک کوئی امدادی ٹرک غزہ میں داخل نہیں ہو سکااورخوراک، ادویات، طبی سامان کے ذخائرخطرناک حد تک کم ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثیوں کا بمباری کے جواب میں امریکی طیارہ بردارجہازوں پرحملے کا دعویٰ کیا ہے
وزارت صحت کے بتایا ہے کہ اوریمن کے ایک بازار پر امریکی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 34 افراد زخمی ہوئے۔