پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری، ہنگری کا ہر سال 400 اسکالرشپس دینے کا اعلان

پنجاب حکومت

پاکستان اورہنگری نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور اقوام متحدہ سمیت دوسرے کثیرجہتی فورمز پر اشتراک کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر سیجارٹو نے اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی، پیٹر سیجارٹو اسحٰق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔

اسلام آباد میں اسحٰق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، یہ ہم نے اس لیے کیا ہے کیونکہ ہم اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔’

ریڈیو پاکستان کے مطابق، دونوں ممالک نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے باہمی طور پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ ثقافت اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں تعاون کے لیے دو مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور ہنگری نے مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھانے اور کثیر الجہتی فورمز، بشمول اقوام متحدہ میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور ہنگری کے درمیان ڈپلومیٹک پاسپورٹ ویزا مفت کرنے کا معاہدہ ہوا، اسحاق ڈار

رپورٹ کے مطابق پیٹر سیجارٹو نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں دگنے اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا، اور ہنگری کی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں غذائی تحفظ اور آبی انتظام کے منصوبوں کی تکمیل کا بھی تذکرہ کیا۔

انہوٓں نے کہا کہ ہم ہر سال پاکستانی طلبا کے لیے 400 اسکالرشپس بھی پیش کر رہے ہیں۔

پیٹر سیجارٹو نے ثقافت اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کی تاریخ بڑی بھرپور ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے آزادی اور خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

پاکستان کو ایک قابل اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ ہنگری 2027 کے بعد بھی( پاکستان کے) جی ایس پی پلس پروگرام میں توسیع کی حمایت کرتا ہے، اور میرے خیال میں اس میں دونوں ممالک کا باہمی مفاد ہے۔


متعلقہ خبریں