امریکہ کے دارالحکومت میں واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے بتایا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ زمین پر پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
جدہ سے لاہور آنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گرگیا، حادثے کے بعد دریائے پوٹومیک میں غوطہ خور تعینات کردیے گئے تھے۔
