9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

Lahore High Court بانی پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

ملالہ یوسفزئی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

درخواست میں بانی پی ٹی آئی اے موقف اختیار کیا کہ نو مئی کو اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا،سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر نامزد کیا گیا ہے۔

بانی تحریک انصاف نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔


متعلقہ خبریں