پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں۔ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
پسند ناپسند پر تبادلے آئینی روح کے منافی ہیں، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف مہم چلانے والے مایوس و ناکام ہوں گے۔ سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔
