عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ محفوظ فیصلہ اب 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس ، عمران خان کو پیش نہ کرنے پر جیل حکام سے جواب طلب

جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ آج نہیں آئیگا،چھٹیاں آ رہی ہیں اور ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے۔

ایڈووکیٹ خالد چودھری نے کہا کہ ہم توقع کررہے تھے آج فیصلہ آجائیگا جس پر عدالت نے کہا کہ  کیس کا فیصلہ لکھ رہے ہیں ، کچھ دیر میں آئندہ سماعت کی تاریخ دے دیں گے۔

بشریٰ بی بی عدالت پیش ہو گئیں،32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

بعد ازاں عدالتی عملے نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا محفوظ فیصلہ چھ جنوری کو سنایا جائے گا، تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف کو عدالتی عملے نے نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا۔


متعلقہ خبریں