کئی ہفتوں سے سڑکوں کی بندش کے باعث پارا چنار میں اشیائے خوردونوش ختم ہونے کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔
پاراچنار کو دیگر اضلاع سے لنک کرنے والی سڑک ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے جس سے اپر کرم کی تقریباً چار لاکھ آبادی علاقے میں محصور ہوکر رہ گئی ہے۔
پاراچنار میں مسافر نے 20 روپے کیلئے ڈرائیور کا کان چبا ڈالا
شہر میں ادویات ، ایندھن ، ایل پی جی ، پھل ، سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ ختم ہو گئی ہیں ، پاک افغان خرلاچی بارڈر بھی ہر قسم کی تجارت کیلئے بدستور بند ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق شدید سردی اور معیاری علاج نہ ملنے کی وجہ سے اسپتالوں میں اموات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں دو بچے نمونیا کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
125 رکنی جرگہ کرم پہنچ گیا ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس نفری بڑھانے کا فیصلہ
دوسری جانب پائیدار امن کیلئے ایک ہفتے سے گرینڈ جرگہ کوہاٹ میں جاری ہے ۔ جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ، فریقین کے درمیان کوئی تحریری فیصلہ مرتب ہو جائے۔