جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔
صائم ایوب 57 گیندوں پر پانچ چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
سنچورین کی میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے رضوان اور صائم نے اننگز کا آغاز کیا، رضوان 11 رن بڑا کر آوٹ ہوئے، ان کے بعد بابراعظم وکٹ پر آئے اور انہوں نے 20 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔
اس دوران صائم ایوب کا بلا بھی رنز اگلتا رہا، صائم کے علاوہ عرفان خان نے 30 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کے بارٹ مین اور گالیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔