محکمہ سکول ایجوکیشن، ریٹائرمنٹ کیلئے اساتذہ سے ڈیٹا طلب

اساتذہ

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرانے اساتذہ کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند اساتذہ کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا مانگا ہے کہ رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند اساتذہ کتنے ہیں؟

یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی پروازیں کھلنے کی بھی راہ ہموار

پچاس اور 55 سال کی عمر کے کتنے اساتذہ ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں ؟ ایسے اساتذہ جن کی سروس 25 سال ہوچکی ان کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں سے فوری ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔

ریٹائرمنٹ کے خواہشمند اساتذہ کی ڈیٹ آف برتھ، پوسٹنگ، عہدہ اور تعلیمی قابلیت کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے پاس 12 ہزار میٹرک پاس اور 8 ہزار سے زائد ایف اے پاس اساتذہ ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں