دبئی میں بحریہ ٹاؤن کا شاندار منصوبہ: عالمی تعمیراتی معیارات میں ایک نیا سنگِ میل


پاکستان کی سب سے بڑی اور مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنی، بحریہ ٹاؤن، نے دبئی میں ایک تاریخی منصوبے کا اعلان کیا ہے جو اس کی بین الاقوامی توسیع کا ایک نیا باب ہے۔

بحریہ ٹاؤن کی ذیلی کمپنی، بی ٹی پراپرٹیز، دبئی ساؤتھ کے گالف ڈسٹرکٹ میں ایک جدید ماسٹر پلانڈ کمیونٹی کو بطور ماسٹر ڈویلپر تیار کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ رہائشی اور تجارتی سہولتوں کے اعلیٰ معیار کے ساتھ ایک مثالی طرزِ زندگی فراہم کرے گا۔

اس موقع پر عزت مآب خلیفہ الزفین، ایگزیکٹو چیئرمین دبئی ایوی ایشن سٹی کارپوریشن اور دبئی ساؤتھ؛ ملک ریاض حسین، بانی اور چیئرمین بحریہ ٹاؤن؛ احمد علی ریاض ملک، گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر بی ٹی پراپرٹیز؛ نبیل الکندی، سی ای او دبئی ساؤتھ پراپرٹیز، شاہد محمود قریشی کنٹری ہیڈ بحریہ ٹاؤن اور دونوں اداروں کے دیگر معزز سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔

دبئی ساؤتھ: مستقبل کا شہر
دبئی ساؤتھ متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ماسٹر پلانڈ منصوبوں میں سے ایک ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ، المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کے قریب واقع ہے، جو مستقبل میں دنیا کا سب سے بڑا ایوی ایشن مرکز بننے جا رہا ہے۔ دبئی ساؤتھ کو نہ صرف رہائشی اور تجارتی مرکز کے طور پر بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

جناب خلیفہ الزافین، ایگزیکٹو چیئرمین دبئی ساؤتھ نے کہا: “ہم بحریہ ٹاؤن، جو ایک انتہائی معتبر کمپنی ہے، کو اس منصوبے میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ دبئی ساؤتھ مستقبل کا شہر بننے کے لیے تیار ہے، اور یہ منصوبہ سرمایہ کاری اور طرز زندگی کے نئے معیار قائم کرے گا۔”

چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے اس منصوبے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “بحریہ ٹاؤن میں ہمارا مقصد ایسی کمیونٹیز کی تخلیق ہے جو مستقبل کے لیے روشن مثال بنیں۔

دبئی میں ہمارا یہ منصوبہ نہ صرف ایک توسیع ہے بلکہ عالمی سطح پر شہری زندگی کے اعلیٰ معیارات متعارف کرانے کی کاوش ہے۔ یہ منصوبہ ہماری جدت، معیار اور بہترین کارکردگی کے عزم کا آئینہ دار ہے۔ دبئی ساؤتھ کو مرکز بنا کر ہم ایک ایسا شاہکار تخلیق کر رہے ہیں جو عیش و آرام، پائیداری اور کمیونٹی کے معیار کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گا۔ یہ ایک ایسی میراث ہے جو نسلوں تک قائم رہے گی۔”

سپریم کورٹ، بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس کا تحریری فیصلہ جاری

بحریہ ٹاؤن کا منفرد ترقیاتی وژن
یہ کمیونٹی عالمی معیار کی رہائشی اور تجارتی انفراسٹرکچر پر مشتمل ہوگی، جن میں ولاز، ٹاؤن ہاؤسز، اپارٹمنٹس، تعلیمی ادارے، صحت کی سہولتیں، تجارتی جگہیں، مساجد، تفریحی علاقے، سرسبز جگہیں، پانی کی نہریں، مشہور یادگاریں اور وسیع شاہراہیں شامل ہیں۔

ان تمام عناصر کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ رہائشیوں کو ایک پرامن، محفوظ اور جدید طرزِ زندگی فراہم کیا جا سکے۔

بی ٹی پراپرٹیز کے گروپ سی ای او احمد علی ریاض ملک نے کہا: “یہ منصوبہ نہ صرف ہماری تعمیراتی مہارت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی عکاسی کرتا ہے کہ ہم اپنے رہائشیوں کو جدید طرزِ زندگی اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔”

یہ شاندار منصوبہ نہ صرف دبئی کے تعمیراتی منظرنامے میں ایک اہم اضافہ ہوگا بلکہ بحریہ ٹاؤن کی عالمی شہرت کو بھی مزید بلند کرے گا۔ اس اقدام کے ذریعے بحریہ ٹاؤن جدید شہروں کی ترقی میں معیار اور پائیداری کے نئے اصول وضع کر رہا ہے اور ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں اپنی قیادت کو مضبوط کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں