پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

فائل فوٹو


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

عوام کو جھٹکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری جانب آئندہ 15 روز کے لیے حکومت نے پیٹرول 3روپے72 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل 3 روپے 29 پیسےفی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 252 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے فی لیٹر کمی، نئی قیمت151 روپے73 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی، نئی قیمت 164 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔


متعلقہ خبریں