ہماری حکومت میں سکیورٹی صورتحال بہتر ، وزیر اعظم کو سی ٹی ڈی بارے غلط معلومات ملیں ، علی امین گنڈا پور

علی امین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ، صوبے میں سی ٹی ڈی فعال ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم نے بات کی کہ خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی مکمل فعال نہیں ، وزیراعظم کو سی ٹی ڈی کے حوالے سے غلط معلومات دی گئیں۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی ، بیرسٹر سیف

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کو بہتر کیا ہے ، سی ٹی ڈی کی کارکردگی بھی بہتر ہو رہی ہے ، دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کیلئے پراسیکیوشن کو تیز کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو 20 بم پروف گاڑیاں دے رہے ہیں ، 300 کٹس کی شارٹیج تھی اس کیلئے بھی فنڈز فراہم کریں گے ، سنائپرز کیلئے بھی فوری فنڈز جاری کئے جائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور حکومت میں انا کا ایشو ہے، مفتاح اسماعیل

انہوں نے کہا کہ 16 ہائی ٹیک ڈرونز کی بھی کابینہ سے اپروول دی جائے گی، شہدا کے کوٹے کو 12 فیصد سے بھی بڑھا دیا ہے ، تمام فورسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف کے شہدا کے لواحقین کو پلاٹس دیں گے۔

 


متعلقہ خبریں