خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگ سکتا، ایسےحالات نہیں، مولانا فضل الرحمان

Molana Fazal ur Rehman

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کر نے کے حامی نہیں، گورنر راج نہیں لگ سکتا، ایسےحالات نہیں۔

رحیم یار خان میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا پتا نہیں لیکن جو کچھ اسلام آباد میں ہوا، اچھا نہیں ہوا، میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔

اگر کوئی زبردستی احتجاج کرے گا تو ریاست حرکت میں آئے گی،مولانا فضل الرحمان

مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے، نجومی نہیں کہ بتادوں حکومت کتنی دیر تک چلے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب ٹرمپ چلائے گا انا ﷲ وانا الیہ راجعون، ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرائیں گے، توبہ توبہ۔

 


متعلقہ خبریں