ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش

بارش

ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

لیہ شہر اور گردو نواح میں بارش سے موسم سرد ہو گیا،شہر و مضافات کے بیشر فیڈرز سے بجلی غائب ہوگئی ،ماہرین زراعت کا کہنا ہے بارش گندم اور چنے کی فصل کے لیے مفید ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ

کروڑ لعل عیسن و گردونواح میں بھی بارش ہوئی،بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے،بارش و ٹھنڈی ہوا کے باعث موسم انتہائی سرد ہوگیا۔

بھکر شہر اور گردونواح میں بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا،موسیٰ خیل شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے، بارش سے موسم سرد ہوگیا ، سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا،بارش کے باعث بجلی کی سپلائی بند ہوگئی۔

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ، پاکستان ڈٹ گیا

محکمہ موسمیات نے موسٰی خیل میں آئندہ 2 روز تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،ڈیرہ اسماعیل خان  شہر اور گردونواح میں بارش شروع  ہے،بارش سے خشک سردی ختم، سموک کا بھی خاتمہ ہوگیا،ڈاکٹروں کے مطابق بارش سے بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔

وہوا شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہے، وہوا اور ٹبی قیصرانی میں بادل کھل کر برسے،بارش سے موسم بدل گیا، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی

بارش کے بعد کسانوں کے چہرے کھل اٹھے،کاشتکار طبقے کا کہنا ہے حالیہ بارشوں سے گندم اور چنے کی فصلات کو فائدہ ہوگا۔

وادی زیارت و گردونواح  میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی،بارش اور گہرے بادلوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،سردی کی شدت کے ساتھ گیس کی سپلائی مکمل معطل ہوگئی ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں